حیدرآباد۔22اگسٹ(اعتماد نیوز) آج آندھرا پردیش اسمبلی میں سالانہ
2014-15زرعی بجٹ کو ریاستی وزیر زراعت پی پلا راؤ نے پیش کیا۔ دو دن قبل
سالانہ بجٹ کو پیش کرنے کے بعد زرعی شعبہ کو خصوصی ترجیح دیتے ہوئے اس شعبہ
کا خصوصی بجٹ پیش کیا گیا۔ اس بجٹ کے ایک جھلکیاں یہ
ہیں۔
جملہ بجٹ کا تخمینہ: 13,108 کروڑ
زرعی قرضوں کی ادائیگی کے لئے 5 ہزار کروڑ
زرعی یونیورسٹیز کی ترقی کے لئے 192 کروڑ
ریشمی صنعتوں کے لئے 122 کروڑ روپئے
کسانوں کو مفت برقی کے لئے 3,188 کروڑ
کسانوں کو 9گھنٹے مفت برقی کی سہولت
برقی سے متعلقہ شکایات کے لئے ٹول فری نمبر